• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوروزون کی صنعت کو وائرس کے بعد کاروبار میں بہتری کا دور مختصر ہونے کا خدشہ

فرینکفرٹ: مارٹن آرنلڈ

اس موسم بہار میں یورپی مینوفیکچرنگ کووباء کی وجہ سےہونے والے نقصان کے بعد صحت مندی لوٹنے کی رفتار میں سستی آرہی ہے اور اس خطے کا صنعتی مرکز جرمنی میں کاروباری اداروں کےایگزیکٹوز کو خدشہ ہے کہ بحالی کا جوش و جذبہ جلد ٹھنڈا پڑ جائے گا،اورتعمیر نو کیلئے برسوں تک تکلیف دہ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ جمعہ کو شائع ہونے والے آئی ایچ ایس مارکیتٹ فلیش پرچیزنگ منیجرز کے یوروزون مینوفیکچرنگ انڈیکس کے مطابق اگست میں یوروزون میں مینوفیکچرنگ سرگرمی اور پیداوار میں اضافہ ہوا، لیکن گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں آہستہ شرح پر جاری رہا۔

اگرچہ جرمنی کی پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے ،تاہم فرانس میں ایک حیرت انگیز سکڑاؤ دیکھنے کو ملا اور کچھ ماہرین معاشیات آئندہ ہفتے ان کی رائے کا ڈیٹا شائع ہونے کے بعد اٹلی اور اسپین میں نرمی دیکھنے کی امید کرتے ہیں ۔

اس سے پتہ چلتا ہےکہ اگرچہ جون میں یوروزون فیکٹری کی مینوفیکچرنگ، آرڈرز اور برآمدات کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن اس بات کا امکان ہے کہ موسم گرما کے دوران اس نے رفتار میں کچھ تیزی کھودی ہے۔

جرمنی کی ٹول روڈز پر بھاری سامان کی نقل و حمل جیسے اعلیٰ تعداد کے اعدادوشمار بحران سے پہلے کی سطح کے قریب لوٹ آئے ہیں، جو سرکاری معاشی اشاروں سے کہیں زیادہ جدید لیکن تجرباتی ہیں اور اس حد تک کہ وہ سرکاری اعدادوشمار میں اس کے بعد کے رجحانات کی عکاسی کرتے ہیں۔

تاہم صنعت کاروں اور معاشی ماہرین کو خدشہ ہے کہ بحالی کی صحتمندی جلد ہی ختم ہوسکتی ہے۔

الیانز کی ماہر اقتصادیات کیٹرینہ اوٹرمل نے کہا کہ ہم نے کچھ اعداد و شمار دیکھے ہیں جنہوں نے اس کے پہلوؤں پر حیران کردیا، لیکن اب یہ لمحہ فکریہ نہیں ہے۔مئی سے جولائی تک بحالی کا خوشگوار مرحلہ تھا۔ انڈسٹری کی طرف یہ زیادہ تر رکی ہوئی طلب کے ذریعہ کارفرما ہے۔

خاندانی ملکیت جرمن کیمیکل ساز فول مین کیمی کے چیف ایگزیکٹو ہنرک فول مین نے کہا کہ رجحان تو درست سمت جارہا ہے لیکن اعتماد غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے آرڈرز نہیں آرہے ہیں اور کلائنٹس اپنے مال تجارت کی فہرست تیار نہیں کررہے ہیں۔

ہول اوور کے قریب اپنے مرکزی آفس سے پیکیجنگ ، تعمیراتی اور صنعت کے شعبوں میں ایڈہیسو ، سیاہی اور کوٹنگز فراہم کرنے والے فول مین کیمی قیمتوں میں اضافے سے لطف اندوز ہورہے ہیں ، ان کے باس کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ طلب رسد کےقریب آرہی ہے۔

پھر بھی ہنرک فول مین نے مزید کہا کہ ابھی بھی فروخت کافی کم ہے اور بہت سارے کلائنٹس مسائل کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت میں تیزی آرہی ہے تاہم کار کی صنعت ابھی بھی مشکلات کا شکار ہے۔ہمیں اعتماد کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو دوبارہ سے کاریں یا کچن خریدنا شروع کرنا ہوگا،یہ ابھی نہیں ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن میں دوبارہ اضافہ دیکھنے سے مدد نہیں ہورہی ہے۔

مئی اور جون میں یوروزون میں صنعتی پیداوار میں 5.22 فیصد اضافہ ہوا وبائی مرض کے پہلے دو ماہ میں جب متعدد فیکٹریوں نے پیداوار بند کردی تھیں یا لاک ڈاؤن کے دوران بند ہوگئی تھی، پیداوار میں 28فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔جون میں گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران صنعتی پیداوار میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔

جرمنی کے مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حالیہ صحت مندی لوٹنے کے باوجود یورو زون مینوفیکچررز جولائی میں اپنی کل صلاحیت کا 72 فیصد ہی پیداوار کر رہے ہیں جوکہ ان کی طویل مدتی اوسط سے بھی کم ہے جو 80 فیصد سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں سے ایک کار سازانڈسٹری رہی ہے ، جو 830،000 افراد کو براہ راست ملازمت فراہم کرتی ہے اور مزید 2لاکھ ملازمتوں کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ جرمنی کی کل معاشی اضافی قیمت کا 5 فیصد حصہ ہے۔

آئی ایچ ایس مارکیتٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ کاروں کی عالمی فروخت گزشتہ سال 88 ملین کے مقابلے میں کم ہو کر اس سال 69 ملین رہ جائے گی۔ آڈی کے سربراہ مارک ڈیس مین نے پیش گوئی کی ہے کہ بحران سے پہلے کار کی پیداوارکی سطح2022 یا 2023 سے پہلے نہیں پہنچ پائے گی۔

جرمن کار پارٹس بنانے والی کمپنی کانٹینینٹل کے چیف ایگزیکٹو ایلمار ڈیگنہارٹ اس سے بھی زیادہ مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا یورپ میں اور نہ ہی شمالی امریکا میں تیزی سے بحالی ہوگی۔دنیا بھر میں کاروں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، ہم 2017 کی سطح تک جلد از جلد 2025 ء کے بعد تک حاصل نہیں کرپائیں گے۔

جنوب مغربی جرمنی میں اسٹٹ گارٹ کے قریب کاروں کے لئے گسکیٹ اور پلاسٹک کے پینل بنانے والے ایلنگ کلنگر کو وبائی امراض کے کئی ہفتوں بعدبھی فروخت میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایلیننگ کلنگر کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفن وولف نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں خاص طور پر چین اور امریکا کو فروخت میں صحتمندی کی علامات پائی گئیں۔ہم جون اور جولائی میں بھی واضح بحالی دیکھ رہے ہیں۔مجھے ملنے والی روزانہ کی رپورٹوں کی بنیاد پر ، اگست میں بھی کافی اچھی صورتحال ہے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یورپی کار مارکیٹ میں بدستور مندی برقرار ہے۔ یہاں جرمنی یا دوسرے یورپی ممالک میں لوگ قلیل وقتی کام پر ہیں اور انہیں واقعتاً یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا ان کے پاس چھ ماہ کے عرصے میں ملازمت ہوگی یا نہیں ، لہٰذا یہاں یورپ میں کوئی حقیقی بازیابی نہیں ہوئی ہے اور یہ واقعتاً دیکھو اور انتظار کرو والی صورتحال ہے۔

اسٹیفن ولف ، جو دھات اور برقی صنعت کے آجروں کی ایسوسی ایشن برائے جنوب مغربی جرمنی کے سربراہ بھی ہیں ،ملک کے بہت سارے مشینری سازوں کے لئے وسیع تر نقطہ نظر کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں، جن کی وجہ سے کمپنیوں کے سرمایہ کاری کے بجٹ میں زبردست کمی آئی ہے۔

زیادہ تر مشینری کمپنیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بہت سارے سرمایہ کاری منصوبے منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایلنگنگ کلنگر نے اس سال اپنے سرمایہ کاری کے بجٹ کو 160 ملین یوروسے زیادہ سے کم کرکے € 30 ملین یوروتک کردیا تھا۔ 2021 میں زیادہ تر سرمایہ کاری کے بجٹ اس سے بھی کم ہوں گے،وہ واقعی ایک بار پھر سخت کٹوتی کرنے جارہے ہیں، لہٰذا یہ ہونے جارہا ہے۔

یورو کی حالیہ تعریف سے برآمدات پر انحصار کرنے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے ،جو مئی کے بعد سے کرنسیوں کی تجارت سے چلنے والی باسکٹ کے مقابلے میں 4 فیصداوپر ہے۔

یورو زون سے برآمدات مئی اور جون کے درمیان تقریبا ِایک تہائی بڑھ گئیں ، اگرچہ یہ ایک سال پہلے کی سطح سے دس فیصد نیچے ہیں۔اسٹیفن ولف نے کہا کہ مضبوط یورو برآمدات کے لئے ایک نقصان دہ ہے ، کیونکہ تجارتی مشکلات اور محصولات بھی ہیں۔

مسٹر فول مین کے مطابق بین الاقوامی سفر پر کورونا وائرس کے اثرات ایک اضافی دھچکا ہے، جس سے بڑے معاہدوں پر اتفاق کرنا مشکل بنادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے سفری اخراجات میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔ یہ ایک بہت ہی منفی علامت ہے ،کیونکہ آپ کو وہاں پہنچنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنا ایک ہاتھ پیچھے باندھ کر کام کررہے ہیں۔آپ دوسرے ہاتھ سے زیادہ کام کرنا سیکھتے ہیں، لیکن یہ ابھی بھی مثالی نہیں ہے۔

تازہ ترین