• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کی ملک بدری پر حکم امتناع جاری ،وزارت داخلہ،ایف آئی اے کو نوٹس

سنتھیا کی ملک بدری پر حکم امتناع جاری ،وزارت داخلہ،ایف آئی اے کو نوٹس


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، گزشتہ روزچیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت تک سنتھیا رچی تمام الزامات کے حوالے سے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں،ہم یقینی بنائیں گے کہ انہیں مکمل انصاف ملے ، سنتھیاکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے ویزا مسترد کرتے وقت وجوہات کا ذکر کیا نہ ہی ان کا موقف سنا ۔

تازہ ترین