• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایہ ناز فٹبالر نیمار دا سلوا بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

براسیلیا( نیوز ڈیسک) فرانسیسی فٹبال کلب(پی ایس جی)کے مایہ ناز کھلاڑی نیمار دا سلوا بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کی کروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی، پیرس سینٹ جرمین نے تین کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق کردی۔رپورٹ کے مطابق نیمار کے علاوہ چیمپئن لیگ کے مزید دو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کھلاڑیوں کے نام ظاہر کیے گئے ہیں۔مشہور فٹبالرز ڈی ماریہ اور لیاندرو پاردیس کے کرونا سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، ممکن ہے کہ جلد دیگر متاثرہ کھلاڑیوں کے بھی نام سامنے آجائیں گے۔ چیمپئن لیگ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین پی ایس جی کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تازہ ترین