• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ سے ہلاکتیں،جماعت اسلامی کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ درخواست گزار نیپرا کی کارروائی سے مطمئن نہ ہوں تو عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ عدالت نے حافظ نعیم الرحمان کی درخواست نمٹادی ہے، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل ورثہ کو پانچ کروڑ روپے معاوضہ کے الیکٹرک کو انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین