• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مروہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،خرم شیر زمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی مروہ کے گھر پر والدین سے تعزیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ننھی مروہ کو حیوانیت کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی جلد مکمل کرے اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے لواحقین کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین