• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مترجم کے فرائض انجام دینے والے افغانوں کی برطانیہ میں پناہ کی درخواست

افغان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے لیے مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغانستان کے 100 سے زائد شہریوں نے وزیر اعظم بورس جانسن سے برطانیہ میں پناہ کے حوالے سے مدد کی درخواست کی ہے۔

مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغان شہریوں نے ایک خط لکھ کر برطانوی وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ برطانیہ میں پناہ کے لیے ان کی مدد کی جائے کیونکہ انہیں طالبان کی وجہ سے جان کا خطرہ ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرات 13 سالہ افغان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے ساتھ کام کرنے کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ خط آج کابل میں برطانوی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین