• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گائے کے بچھڑے کو بچانے کیلئے کنویں میں اُترنے والے 5 افراد ہلاک

شمالی بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 5 افراد اس وقت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب انھوں نے ایک گائے کے بچھڑے کو بچانے کے لیے ایک کنویں میں چھلانگ لگائی، مرنے والوں میں 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

یہ واقعہ ریاستی صدر مقام لکھنو کے علاقے گونڈا کے قریب کوتوالی میں پیش آیا۔ گو کہ گائے کے بچھڑے کو تو بچالیا گیا لیکن اسے بچانے کے لیے کنویں میں چھلانگ لگانے والے افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس کے سبب موت کی آغوش میں چلے گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کا یہ بچھڑا مرنے والے ان افراد میں سے کسی کا نہیں تھا۔

ریاستی وزیراعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس دو لاکھ امداد کا اعلان کیا۔

تازہ ترین