• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے الزام میں زیرحراست ریا چکرورتی بدنام زمانہ بائکُلا جیل منتقل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ایک روز قبل گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کو جیل بھیج دیا گیا۔ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ سابق بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ن کے بھائی شووک چکرورتی اور سشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا جب کہ اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔نارکوٹکس بیورو نے گزشتہ روز ہی عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا، تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریا چکرورتی کی 9 ستمبر کی صبح ممبئی کی بدنام زمانہ بائکُلا جیل منتقل کردیا گیا۔ریا چکرورتی کو گزشتہ روز گرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا۔نارکوٹکس بیورو حکام کے مطابق اگرچہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی کی رہائش گاہ سے کوئی بھی ممنوع چیز نہیں ملی، تاہم ادارے کے پاس ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔نارکوٹکس حکام کے مطابق ایجنسی کے پاس ریا چکرورتی کے خلاف متعدد شواہد موجود ہیں، جنہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اسی حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریا چکرورتی کو 9 ستمبر کی صبح 10 بجے بائکُلا جیل منتقل کیا گیا۔جیل منتقل کرنے سے قبل ریا چکرورتی کا میڈیکل چیک اپ کیے جانے سمیت ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا اور خوش قسمتی سے اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔

تازہ ترین