• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکار پر سلمان بٹ کو سینٹرل پنجاب ٹیم میں شامل نہیں کیا، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ کے انکار کے بعد انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سال کے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے کسی میچ میں جگہ نہ بنانے والے سلمان بٹ کو رواں سال فرسٹ الیون ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ اوپنر شرجیل خان سندھ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کو سندھ سیکنڈ الیون اور سمیع اسلم کو بلوچستان سیکنڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین