• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر کالونی، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 بہن بھائی جاں بحق

اختر کالونی، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 بہن بھائی جاں بحق 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں بچوں سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود خداکی بستی پیٹرول پمپ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 25سالہ نوید جاں بحق ہو گیا ۔اختر کانونی سگنل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3سگے بہن بھائی موقع پر جاںبحق ہو گئے ،جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ،جہاں ان کی شناخت 28سالہ ذیشان ،حسنین اور ان کی بہن سدرہ کے نام سے ہو ئی ہے ۔ڈاکس تھانے کی حدود کیماڑی نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی زد میں آکر40سالہ فائزمحمد جاں بحق ہو گیا۔قیوم آباد میں گٹر میں گر کر6سالہ بچہ سید ولد صدیق جاں بحق ہو گیا ،جبکہ 8 سالہ بچی لائبہ بے ہوش ہوگئی ،لاش اور بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین