• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کورین بینڈ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کورین بیڈ بی ٹی ایس کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ عالمی شہرت یافتہ بینڈ کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز اور اس اشتراک میں وہ پہلے پاکستانی بننے پر خوشی محسوس کریں گے۔

نوجوان گلوکار نے لکھا کہ ’ثقافتوں کو عبور کرتے ہوئے اپنی ثقافت کو دوسرے ملک پہنچانا ایک خوبصورت طرز عمل ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کورین بینڈ بی ٹی ایس کئی لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کو فتح کرنے اور موسیقی سے متحد کرنے کی کوشش میں مصروف جنوبی کوریا کا میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ قلیل مدت میں دنیا بھر میں نہایت مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

اس میوزیکل بینڈ میں 7 نوجوان شامل ہیں، جو اپنی آواز کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

بی ٹی ایس نے اپنی مستقل محنت سے پاپ میوزک انڈسٹری میں نئے معیار قائم کیے، کورین میوزیکل بینڈ پاکستان میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے جبکہ یہاں وقت کے ساتھ ساتھ اس بینڈ کے مداحوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین