• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن عمل سبوتاژ کی پوری کوشش ہورہی ہے، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، افغان عوام جانتے ہیں طویل تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ کامیاب امن عمل ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے تاریخی موقع کو خراب کرنےکی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان نائب صدر کے قافلے پر گذشتہ روز ہوا حملہ اس کی تازہ مثال ہے، تاریخ سے ظاہر ہے امن کے موقع کو سبوتاژ کرنے والے اپنی پوری کوشش کرینگے،تاہم افغان عوام امن سبوتاژ کرنےوالوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

زلمےخلیل زاد نے دونوں مذاکراتی ٹیموں، انکے سربراہان کو افغان عوام کی امن کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین