• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل کی طالبان حکام سے ملاقات،امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

زلمے خلیل کی طالبان حکام سے ملاقات،امن مذاکرات پر تبادلہ خیال


دوحہ(جنگ نیوز )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل نے دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے نئے سربراہ سے ملاقات کی ہے اور اس دوران بین الافغان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے قطر میں مذاکرات کیلئے نئے طالبان حکام سے بات کی ہے،طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں طالبان قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات سے متعلق بات چیت کی۔قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کے مطابق طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر اور طالبان مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالحکیم حقانی نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، ملاقات میں قطر کے نائب وزیراعظم بھی موجود تھے۔ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے متعلق بات ہوئی۔افغان حکومت کی جانب سے باقی رہ جانے والے طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد بین الافغان مذاکرات رواں ہفتے دوحا میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین