آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ویزے منسوخی پر جوابی کارروائی کا حق ہے، چینی وزارت خارجہ

چین نے امریکا کی جانب سے چینی طلبا، محققین کے ویزے منسوخ کرنے کے عمل کو سیاسی، نسلی امتیازی سلوک قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ چین جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام چینی طلبا،محققین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،چین اپنے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کیے ہیں ، امریکی میڈیا کے مطابق چینی طلبہ اور محققین کے ویزے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے شعبہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ چیڈ وولف نے کہنا تھا کہ مخصوص چینی طلبہ اور محققین کے چینی فوج سے اندرون خانہ رابطوں کی وجہ سے خطرہ ہے کہ وہ حساس تحقیقی مواد چوری کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید