• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے۔الیکٹرک لائسنس میں ترمیم کیلئے عوامی سماعت 21 ستمبر کو ہوگی


کراچی میں بجلی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس اور کمپنیوں کو بھی مل سکتا ہے، نیپرا نے کے۔الیکٹرک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم کیلئے 21 ستمبر کو کراچی میں عوامی سماعت کا اعلان کردیا، کے۔الیکٹرک نے لائسنس میں ترمیم سے متعلق اختلافی جواب نیپرا کو جمع کرادیا۔

کراچی میں بجلی کی فراہمی کی ناقص صورتحال اور کرنٹ لگنے سے ہونے والی انسانی ہلاکتوں پر سپریم کورٹ کے نوٹس اور احکامات کے بعد نیپرا نے کے۔الیکٹرک کے بجلی ڈسڑی بیوشن لائسنس میں ترمیم کیلئے کے۔الیکٹرک سے کمنٹس مانگے تھے اور اس حوالے سے عوامی رائے بھی طلب کی گئی تھی۔

نیپرا کے مطابق کے۔الیکٹرک نے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم سے متعلق تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے جواب جمع کرادیا ہے۔

کے۔الیکٹرک سے مانگے گئے کمنٹس میں لائسنس میں ترمیم سے متعلق نیپرا تجویز کو قبول یا انکار کرنے سے متعلق کہا گیا تھا۔

نیپرا ایکٹ کا سیکشن 26 عوامی مفاد میں نیپرا کو کے۔الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی یا ترمیم کا اختیار دیتا ہے۔

تازہ ترین