• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ متحرک‘وزارت تعلیم کے افسروں سے وضاحت طلب

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کے حل کے معاملہ پر وزیر اعظم آفس نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطا بق وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ متحرک ہو گیا ہے ۔ وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ عوام کی شکایات کے ازالے پر کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 18 افسران کے ڈیش بورڈز پر 542 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی ۔رپورٹ کے مطا بق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطا بق سابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن سے غیر تسلی بخش کارکردگی پروضاحت طلب کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ایجوکیشن ،پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس نے ہدا یت کی ہے کہ افسران عوامی شکایات کے حل اور شہریوں کی رائے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین