آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں گندگی کے سبب وبائی امراض پھیلنا شروع


کراچی میں گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے شروع ہوگئے، ماہرین صحت کہتے ہیں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے سے باآسانی ان امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔

کراچی میں بارشوں کے بعد نکاسِ آب کی عدم سہولت ،سیوریج اور پانی کے ابلتے گٹر اور بے تحاشہ گندگی پر مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے شروع ہوگئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق موجودہ صورتحال اپنے ساتھ ڈائیریا، اسحال، ملیریا ، ڈینگی سمیت مختلف وائرل انفیکشن ساتھ لارہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ صورتحال سے بچاؤ کا واحد حل صفائی ستھرائی اختیار کرنے، پھلوں سبزیوں اور گھوشت کو پکانے اور کھانا کھانے سے قبل اچھی طرح ہاتھ دھونے سے آپ خود اور دوسروں کو وبائی امراض کے پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق حاملہ خواتین ،بچے اور بزرگ افراد میں قوت مدافیت کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اس لئے انہیں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید