• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ حشرات الارض کی یلغار،مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں، مویشی ہلاک

میرپورخاص(نامہ نگار)اندرون سندھ حشرات الارض کی یلغار،مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں،مویشی ہلاک،گھروں اور دکانوں میں مکھیوں کے سیاہ چھتے ، میرپورخاص بارش اور کورونا ء کی تباہ کاریوں کے ساتھ ساتھ میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے عوام کو حشرات الارض کی یلغار کا سامنا، مویشی ہلاک اور انسان تیزی سے بیمار ہورہے ہیں،ادہر سندھ حکومت اورمتعلقہ اداروں نے مصیبت زدہ عوام کو اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔حالیہ بارش کے بعد میرپورخاص ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں شدید گندگی اور غلاظت کے باعثمکھیوں ،مچھروں اور دیگر حشرات لاارض کی بڑے پیمانے پر افزائش ہورہی ہے اور ان کی یلغار میں دن بدن شدت پیدا ہورہی ہے۔صبح ہوتے ہی گھروں ہوٹلوں ،کنفیکشنری اورمٹھائی کی دکانوں میں مکھیوں کے سیاہ چھتے نظر آتے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی مچھروں کی یلغار شروع ہوجاتی ہے ،جس سے ایک جانب گھروں ،ہوٹلوں،مٹھائی کی دکانوں میںکھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے اورزرا سی بے احتیاتی سے دودھ،چائے،جلیبی کے شیرے اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء میں مکھیاں تیرتی نظر آتی ہیں تو دوسری جانب شہریوں کی نیند اور آرام وسکون ختم ہوکر رہ گیا ہےجبکہ دیہی علاقوں میں بارش اور سیلابی پانی کے باعث سڑکوں پر کھلے آسمان تلے عوام کو اس صورت حال کی باعث انتہائی کرب ناک حالت کا سامنا ہے، ادہر متعلقہ اداروں کی جانب سے مچھروں اور مکھیوں کی پیدائش اور افزائش کی روک تھام کرنے کے حوالہ سے کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں۔مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے باعث ڈینگی،ملیریا اور دیگر امراض کی وبا پھوٹنے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔لوگ بیمار اور مویشی تیزی سے ہلاک ہورہے ہیں۔

تازہ ترین