• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان ڈرامہ’’قیامت‘‘میں عمار خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگے

فلموں اور ڈراموں کے سپر اسٹار احسن خان اب نئے ڈرامے’’قیامت‘‘میں باصلاحیت اداکارہ عمار خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے میں نامور اداکارہ نیلم منیر، ہارون، شبیر جان اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کو اسد قریشی اور عبداللّٰہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے، ہدایات علی فیضان نےدی ہیں۔ جبکہ ثروت نذیر نے اسے تحریر کیا ہے۔

ڈرامہ ’’قیامت‘‘ میں احسن خان ایک زبردست کردار میں نظر آئیں گے، ناظرین کو ڈرامے کا بے چینی سے انتظار ہے۔

اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے ’’قیامت ‘‘ میں مختلف کردار میں دیکھیں گے۔ میرے ساتھ اداکارہ عمار خان اور نیلم منیر نے بھی دل چسپ رول نبھایا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی کوئی سادہ سی محبت کی نہیں ہے، بلکہ اس ڈرامے میں میرے کردار کے قدرِ منفی اور مختلف پہلو بھی سامنے آئیں گے۔ ڈرامے کا اسکرپٹ سماجی ناہمواریوں اور رشتوں اور جذبات سے بھرپور ہے۔

’’قیامت‘‘ ڈرامے میں خواتین کے مختلف مسائل کو خُوب صورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں خواتین پر ہونے والے ظلم کی عکاسی عمدہ انداز میں کی گئی ہے اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بچے، والدین کی تربیت میں کی جانے والی کوتاہیوں اور غلطیوں کا اثر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ناظرین ’’قیامت‘‘ کو پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے اور یہ ڈراما بھی ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ اور ’’بندھے اک ڈور سے‘‘ کی طرح مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گا۔

تازہ ترین