• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور وزیر اعلیٰ کے دورے کے باوجود تھر سیلاب متاثرین بے یارو مددگار

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ کے دورے کے باجود تھر کے سیلاب متاثرین بے یارو مددگار ہیں،سیم نالے میں پڑنے والے شگاف اب تک بند نہ ہو سکے۔

لاکھوں ایکڑ زرعی زمین تاحال زیر آب ہیں، فصلیں تباہ ہونے سے کاشتکار شدید بدحالی کا شکار ہیں۔جبکہ انتظامی نااہلی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھر سے ملحقہ نوکوٹ اور کلوئی کے علاقوں کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور زیراعلی سندھ کے دورے کے باوجود کوئی مستقل مالی امداد نہ ہو سکی ہے۔

علاقے میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے بیماریاں پھیل چکی ہیں اور متاثرین کو مکمل طور پر خیمے بھی نہیں مل سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق دورے کے بعد پی پی پی قیادت کے مقامی سطح پر اختلاف بھی سامنے آئے ہیں جسکی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

تازہ ترین