• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نےکرتارپورگوردوارہ کو ’’کوریڈور آف ہوپ ‘‘قرار دیا، منیر اکرم

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پاکستان نے کرتارپور میں دنیاکا سب سے بڑا گوردوارہ تعمیر کیا ہے جسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے "کوریڈور آف ہوپ"قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے آن لائن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن مذہبی مقامات کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کی حمایت کرتا ہے ،انھوں نے تشویش ظاہر کی کہ 1992 میں بھارت میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے مقدس مقامات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اصولوں کو پامال کیاگیا اوراب وہاں مندر کی تعمیر جاری ہے ۔

تازہ ترین