• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا




پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں سپاہی ساجد شہید ہوگیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا بویا میران شاہ روڈ پر ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین