• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ افسوسناک واقعے پر بھی سیاست چمکا رہی ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) افسوسناک واقعے پر بھی سیاست چمکا رہی ہے۔

ن لیگی سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ملک کو لوٹنا آپ لوگوں کی اولین ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے اس کے لیے پرویز رشید جیسے لوگ اردگرد جمع کیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے دراصل ہمیشہ کاغذی کارکردگی اور فائلوں سے پیٹ بھرا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ خاتون سے زیادتی جیسے افسوسناک واقعے پر بھی سیاست چمکانے میں لگی ہوئی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے منصوبوں کو اپنا بنا کر پیش کر رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔

تازہ ترین