لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی تعینات کرنے کے لیے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔
آئی جی پنجاب کی طرف سے اے آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کو 16 جولائی کو لکھا گیا خط جیو نیوز کو موصول ہوگیا۔
خط لکھنے کے تقریباً 2 ماہ گزرنے کے باوجود ایم 2 پر سیکیورٹی تعینات نہیں کی جاسکی۔
خط کے بعد لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد ایک اور خط لکھا گیا، دوسرا خط 11ستمبر کو لکھا گیا، جس میں ایم 2 پر سیکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔