اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ میں آج پیر کو نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہو گی۔ چیف جسٹس گلزار احمد تقریب کی سربراہی کرینگے۔ نئے عدالتی سال کی تقریب آج صبح ساڑھے 9 بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں ہو گی ۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے معزز ججز ، قانون دان ، سینئر وکلاءو دیگر شریک ہوں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد سمیت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن تقریب سے خطاب کرینگے۔