• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا ٹیموں کی مختلف شہروں میں غیرقانونی چینلز دکھانےوالے کیبل آپریٹرزکیخلاف کارروائی

لاہور(نمائندہ جنگ) پیمرا ریجنل آفس کی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے کیبل نیٹ ورکس کی چیکنگ کرکے غیرقانونی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی۔ محمد تنویر، ڈپٹی جنرل منیجر کی قیادت میں ٹیم نے منڈی بہاؤالدین اور کامونکی میں 5 غیر قانونی کیبل ہیڈاینڈز کو سیل کیا اورغیر قانونی چینلز کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے آلات کوضبط کر لیا۔ اسی طرح مائدہ نور چیمہ، ڈپٹی جنرل منیجر کی قیادت میں ٹیم نے حافظ آباد اور نارووال میں کاروائی کرتے ہوئے 4 غیر قانونی کیبل ہیڈاینڈز کو سیل کیا اورغیر قانونی چینلز کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے آلات کوضبط کر لیا۔ سینئر فیلڈ انسپکٹر برکات حسین کی سربراہی میں ٹیم نے پنڈی بھٹیاں اور جلال پور بھٹیاں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی انڈین ڈش ٹی وی ریسیورز اور ڈش انٹینا ضبط کیے۔ تمام کارروائیوں کی نگرانی ڈائریکٹرجنرل (آپریشنز) محمد فاروق نے خود کی۔
تازہ ترین