آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں کورونا سے اموات میں بتدریج کمی


پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 539 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 377مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 383ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 5 ہزار 831مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 551کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار 806مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 32ہزار 84 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 445ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 97 ہزار 760مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 217 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 992ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 257 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 941کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 178 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 595مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 3 ہزار 227کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 76 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 421مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 65 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28ہزار 823کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 29 لاکھ 68ہزار 613کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید