• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ عروسہ قریشی کا مسکراہٹ سے متعلق کہنا ہے کہ مسکراہٹ بھی ایک دُعا ہے۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عروسہ قریشی نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس پر انہوں نے بہت گہرے پیغامات بھی لکھے ہیں ۔

کالے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس 30 سالہ عروسہ ریشی نے اپنی ایک تصویری کے کیپشن میں مسکراہٹ پر خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کو دعا قرار دیا ہے ۔


عروسہ قریشی نے اپنی خوبصورت ہنستی مسکراتی تصویر پر لکھا ہے کہ ’مسکراہٹ بھی ایک دُعا ہے، لیا کیجئے، دیا کیجئے ۔‘

عروسہ نے اپنی ہی ایک اور خوبصورت پوز والی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خود کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُس کے حسن و جمال پر یارو، کالے کپڑے کمال لگتے ہیں۔‘


عروسہ کی جانب سے شیئر کی گئی  تصاویر پر اُن کے مداح اُن کے حسن اور اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور اُن کی شاعری اور دل کو چھو لینے والے پیغامات سے  بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں ۔  

تازہ ترین