• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری، 3 افراد شدید زخمی، سینئر بھارتی سفارتکار طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

ایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری


کوٹلی، اسلام آباد (نمائندہ جنگ )لائن آف کنٹرول تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹرمیں گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو خواتین اور 16سالہ ارباز شدیدزخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر سینئر سفارتکار کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج نے تتہ پانی درہ شیر خان سیکٹر پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، زخمیوں میں 2خواتین شامل، ایک کی حالت نازک ہے،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول تتہ پانی درہ شیرخان سیکٹرمیں گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو خواتین اور 16سالہ ارباز شدیدزخمی ہو گئے۔21سالہ خاتون نعیم اختر کو نازک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین