آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا؛ طیارہ حادثے میں میاں بیوی ہلاک

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ اور مسافر ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں مسافر بردار ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے گراٹن کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

طیارے کا ملبہ گراٹن میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقے سے مل گیا، ملبے سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش نکالی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشیں لائی گئی تھیں۔ پائلٹ اور خاتون مسافر میاں بیوی تھے اور اپنے عزیزوں سے ملنے جا رہے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید