• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم عمران خان سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کو ہٹانا اس سوچ کے منہ پر طمانچہ ہوگا جو تمام جرائم کے پیچھے کارفرما ہے۔

مزید پڑھیے: سی سی پی او لاہور کو گھر جانا ہو گا، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہوگی کہ ریاست نے اپنی سمت درست کرلی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوگی، یہاں ڈائن جیسی بن گئی۔

تازہ ترین