لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، وہ پیر اور منگل کی درمیانی رات اندرون سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بلاول ہائوس لاہور پہنچے جہاں آرام کرنے کے بعد دوپہر کو خصو صی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جمعہ کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گی۔