• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ایس او پیز پر کہیں عمل، کہیں نظر انداز

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ایس او پیز پر کہیں عمل، کہیں نظر انداز


کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، جنگ نیوز) 6 ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں تاہم ایس او پیز پر کہیں عمل ہورہا ہے اور کہیں انہیں نظر انداز کردیاگیا ہے، تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوتی دیکھ کر طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، والدین بھی مطمئن نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث 6ماہ تک تعطل کا شکار رہنے کےبعدتعلیمی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیںتاہم فراہم کردہ گائیڈ لائینز پر کہیں عمل درآمد ہوا اور کہیں انہیں یکسر نظر انداز کردیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ کے دورے کے موقع پر بھی کہیں ایس او پیز پر عمل ہوتا دیکھا گیا اور کہیں انہیں خود ماسک تقسیم کرنا پڑے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات دینی پڑیں۔ دوسر ی جانب کئی تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا جبکہ ہاتھوں کو سینٹائز کر نے کی ہدایت بھی نظر انداز کی گئیں۔

اسلام آباد میں اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو پہلے وارننگ دیں گے اور پھر بند کردیں گے، قوم نے ڈٹ کر وبا کا مقابلہ کیا۔

حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا، تمام تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور والدین کو بھی چاہیے کہ ایس او پیز پر چیک رکھیں۔

تازہ ترین