• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کوخیراتی پیکیج کی نہیں حق دلوانے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو خیراتی پیکیج کی نہیں اسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی ہمارے وسائل اور اختیارات اپنی کرپشن کیلئے نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں ہے، لوگوں کو خود سڑکوں پر نکل کر اپنے اور اپنے بچوں کی بقاء کے لئے اختیارات اور وسائل لینے ہونگے۔ جب عوام کے منتخب نمائندے عوامی مفاد کے خلاف ایوانوں میں فیصلے کرنے لگیں تو فیصلے پھر سڑکوں پر ہوتے ہیں۔پاکستان کے ارباب اختیار جتنی دیر سے پی ایس پی کے پیش کردہ 6 نکات تسلیم کریں گے اتنا ہی زیادہ نقصان پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو پہنچے گا جس کا ناقابلِ تلافی نقصان پاکستان کو داخلی اور معاشی طور پر پہنچے گا۔ کراچی کو خیراتی پیکیج کی نہیں اسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین