آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں13افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ واقعات میں 13 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ جون میں ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جبکہ صوبہ بہار میں جولائی 2019 میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید