• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

مریم نواز کی جانب سے اپنی درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مریم نواز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 57 ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے ہیں، قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مریم نواز اور نصرت شہباز شریف کو انکم ٹیکس ادائیگی کے نوٹس

میرے باپ کو جیل میں کیا کھانا دیا گیا، مریم نواز

درخواست گزار مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کی۔

نون لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین