لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں کیا کھانا دیا گیا کہ ان کی صحت بگڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا بھی باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کر کے نیب میں نواز شریف کو کیا خوراک دی جاتی رہی جس سے ان کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے اور ہارٹ اٹیک ہوا۔
حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی حکومت کی بربریت کا شکار ہوااور کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود اسے مطلوبہ طبی امداد نہیں دی جا رہی، مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن رہنما نے کہا کہ میرے بیٹے حمزہ نے مشرف دور میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جابرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو غیر انسانی حالات میں رکھ کر ان کی صحت کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے ،سوال تو یہ ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کروانا وائرس کی زد میں کیسے آ گیا؟۔
حمزہ شہباز شریف کو جیل میں کورونا ہونے کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر حمزہ شہباز کی تصویر لگا دی ہے۔