آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عورت کو چیز سمجھنے کی بجائے انسان سمجھا جائے، اعجاز اسلم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار اعجاز اسلم نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا کہ عورت کو چیز سمجھنے کی بجائے انسان سمجھا جائے۔اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک صحت مند معاشرے میں خواتین کو محفوظ محسوس کروایا جاتا ہے اور اسے اس بات کا اطمینان دیا جاتا ہے کہ اسے ہر حال میں سنا جائے گا۔یاد رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اداکار نے کہا کہ بطور مرد ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہماری موجودگی خواتین کو خوف زدہ کرنے کی بجائے عزت کے محفوظ ہونے کا احساس دلائے۔اعجاز اسلم نے مزید کہا کہ ہم سب کو خواتین کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں۔واضح رہے کہ اس حادثے پرعوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

دل لگی سے مزید