• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی، پولیس وردی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، تاجر پریشان

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)سپرہائے وئے پر جمالی پل سے سبزی منڈی تک پولیس کی وردی میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار شروع کردی ،سبزی منڈی کے تاجروں نے امن و امان کی خراب صورتحال پر ہڑتال کا اعلان کردیا، تاجروں کاکہنا ہے کہ ڈاکو بہت اطمینان سے منڈی کے تاجروں اور عوام کولوٹتے ہیں، اس صورتحال پر سبزی منڈی کے تاجربہت پریشان مشکلات کا شکار ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کراچی کے چئیر میں علی احمد جوکھیو نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا، لیکن مقامی پولیس راستے کو محفوظ نہ بنا سکی ۔تاجروں کا کہناہے کہ سبزی منڈی جانے اور آنے والے راستے کو حکومت نے محفوظ نہیں بنایا تو احتجاجاً ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ سپرہائے وئے جمالی پل سے معمار اور دیگر آبادیوں کے ساتھ سبزی منڈی کے تاجروں کا واحد راستہ ہے،اور اس راستے پر لوٹ مار عام ہے ،پولیس کی وردی میں ڈاکوں جمالی پل کے نیچے سروس روڈ پرلوٹ مار کرتے ہیں ،جس کے باعث سبزی منڈی کے تاجر غیر محفوظ ہوگئے ہیں ۔

تازہ ترین