آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہاسٹل خالی کرانے کیخلاف طلبہ کی بھوک ہڑتال،4کی حالت غیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ میڈیکل کالج کے طلبا نے ہاسٹل خالی کرانے کے خلاف بدھ کو چوتھے روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال جاری رکھی اور احتجاج کیا۔ اس دوران 4طلبا کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے مختلف شہروں سے انہوں نے کالج میںداخلہ لیا ہے۔وہ دوردراز علاقوں سے یہاں پڑھنے کے لئے آئے ہیں لیکن انہیں رہائش کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے، ہاسٹل میں لائبریری اور کیفے ٹیریانہیں ہے، ہاسٹل کی بلڈنگ پر ادارہ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن نے قبضہ کیا ہوا ہے،ہاسٹل کی جگہ ریہیبلیٹیشن سینٹر بنایا جارہا ہے جو تھوڑی بہت جگہ ہمارے پاس ہے وہ بھی ہم سے چھینی جارہی ہے جبکہ کوئی متبادل جگہ بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید