• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی ،اعلیٰ سطح کے افسران کو ہٹا کر حکومت سندھ کے افسران لگانے کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اعلیٰ سطح کے افسران کو ہٹا کر حکومت سندھ کے افسران لگانے کا آغاز ہو گیا بدھ کو حکومت سندھ کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے گریڈ 18 کے دوافسران سید صلا ح الدین احمد اور طحہ سلیم کا فوری طور پر کے ایم سی تبا دلہ کر دیا گیا ہے ان کی پوسٹ کا تعین ایدمنسٹریٹر کے ایم سی کریں گے جبکہ ا یڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی نے کے ایم سی محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچرکے ڈائریکٹر جنرل آفاق مرزا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور فی الحال انہیں کوئی نئی پوسٹنگ بھی نہیں دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیندہ چند دنوں میں کے ایم سی کے مزید افسروں کے تبادلوں کا امکان ہے جبکہ تمام ہیڈ آف دی ڈپار ٹمنٹ سے ان کی تعیناتی سمیت دیگر تفصیلاتطلب کر لی گئی ہیں۔

تازہ ترین