• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ، مزید 4 اموات، 665 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کے پھیلائو میں اضافہ، مزید 4 اموات، 665 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد (این این آئی، ٹی وی رپورٹ) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ہونے لگا،24؍ گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد انتقال کرگئے جبکہ 665؍ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ منگل کو ہونے والی اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6393 ؍ تک جا پہنچی۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد مزید کم ہو کر 5936؍ رہ گئی ہے جس میں 571؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ 290760؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29097 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3089 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6393 تک جا پہنچی ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 499 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132591 ہوگئی ہے جبکہ 2448 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97946 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ۔

تازہ ترین