• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پابندی کے باوجود دن کے وقت بھی ہیوی ٹریفک کا راج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیڈیم روڈ پرٹریفک پولیس اہلکار اور ڈمپر ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہو گئی،جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی گاڑ یوں کے داخلے کے باوجود ڈمپر سڑکوں پر دندناتے ہیں ،بدھ کو بھی اسٹیڈیم روڈ پر ٹریفک پولیس نے جب ڈمپر کو روکا اور کاغذات طلب کرنے پر ڈمپر ڈرائیور آپے سے باہر ہو گیا، ان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی۔

واضح رہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ ویڈیو میں ٹریفک اہلکار ڈمپر ڈرائیور کو دھکا دیتے نظر آرہے ہیں،شہر میں حادثات کا بڑا سبب ہی تیز رفتار ڈمپرز ہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار ہی ہیوی گاڑیوں سے مبینہ رشوت وصولی کے بعد ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

تازہ ترین