• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں کوآپریٹو سوسائٹیزایکٹ میں مزید ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سینٹ میں گزشتہ روز کوآپریٹو سوسائٹیزایکٹ میں مزید ترمیم کا بل 2020 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، سینیٹر مشتاق نے بل منظور کرانے پر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ، بابر اعوان نے کہا کہ بل کی منظوری سے دشمن کی مختلف محازوں پر سازش ناکام ہوگئی، سینٹر مشتاق نے کہا بل کی منظوری پارلیمنٹ کوربڑ سٹمپ بنانے کے مترادف ہے ، مشاہد اللہ نےکہا یہ سب کیسے ہوا ،سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے کرایا یاپھرکسی این آراو کاکارنامہ ہے ،ہمیں یورپی یونین کے ڈرسے نہیں قومی مفاد میں قانون سازی کرنا ہوگی ،علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے 6 ستمبر کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دینے کا معاملہ مشاہداللہ خان کے اعتراضات کے بعد قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جاوید آفریدی پشاور زلمی کے مالک ہیں، اگر کرکٹ میں خدمات کی بنیاد پر جاوید آفریدی کو تمغہ دیا گیا ہے تو لاہور قلندر کے مالک کو تمغہ کیوں نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین