• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر دوسری بیوی کوچھوڑکر فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں پیشی کے دوران پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر دوسری بیوی کوچھوڑکر فرارہوگیا ‘ عدالت نے شوہر کے فرار پر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی درخواست پر اسے دارالامان بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں خالد حسین اورمسماة اریج مستوئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا تھا کہ خالد حسین نے قبل ازیں مسماۃ اریج کی بڑی بہن بلقیس سے شادی کی تھی ۔ بعدازاں اسے طلاق دیکر اپنی سالی اریج سے شادی کرلی ہے جس پر دادو کے اے سیکشن تھانے میں اریج کے بھائی نے خالد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیاہے ۔درخواست گذاروں نے استدعا کی کہ اے سیکشن تھانے میں درج اغوا کامقدمہ خارج کرنے اور تحفظ کی فراہمی کاحکم دیاجائے۔

تازہ ترین