• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈ ی اےآپریشن ، متعدد گرا دی گئیں

اسلام آباد( نیو رپورٹر) سی ڈ ی اے نے آئی جے پی روڈ، سیدپور، کھنہ، سیکٹر G-9، سیکٹر G-11 اور آئی ایٹ مرکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیے۔آئی جے پی روڈ پر 4 کھوکھے اور ٹائر شاپ مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ فیض آباد کے علاقے سے ایک ٹرک تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔ آئی جے پی روڈ پرڈبل روڈ کے قریب 9مقامات پر جانوروں کی فروخت کے پوائنٹ اور 3باڑیں ختم ، پنڈور ہ میں 7شیڈز، فینس، 5سائن بورڈ، بل بورڈ، 6پارکنگ پول، سکیورٹی کیبن اور 7 کھوکے مسمار کر دیئے گئے۔ سید پور میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی 3چار دیواریاں، 2باتھ رومز، کمرہ، 3زیر تعمیر کمرے بمعہ کچن اور واش روم ، کھنہ پل کے قریب بلال ٹاؤن کے علاقہ میں 5دکانیں اور 3 شیڈکو مسمار کیاگیا۔ سرکاری اراضی پربالمقابل بلاک سیکٹر G-9/2میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جانے والا کمرہ، چھپر ہوٹل اور سیکٹر G-11/3میں ایک پلاٹ پر تعمیر کیا جانے والا غیر قانونی کمرہ جبکہ آئی8-مرکز میں چھپر ہوٹل کو مسمار کر دیا گیا۔
تازہ ترین