آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آج 13787 کورونا ٹیسٹ، 307 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق  اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس  کے مزید 13787 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 307  نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے مزید بتایا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1186005 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں ابتک 133125کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 178 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 127991 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد اب 2455 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 2679 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 2400 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 275 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 150 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسوقت کورونا کے 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 307 کورونا کیسز میں 163 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں 58، ضلع جنوبی کراچی میں 52، کورنگی میں 22، ضلع وسطی میں 18، ملیر میں 8 اور ضلع غربی میں 5 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگ اضلاع جامشورو میں 28، مٹیاری میں 18، خیرپور میں 14، دادو میں 10، حیدرآباد میں 9، سکھر، قمبر، ٹنڈو محمد خان اور سجاول میں 3-3 کیسز، ٹھٹھہ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور شہید بینظیرآباد میں 2-2 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ  کشمور، نوشہرو فیروز میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید