• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک کے معاملے پر پاکستان کی بڑی کامیابی

ریکوڈک معاملے پر انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمینٹ ڈسپیوٹ (اکسڈ ) میں پاکستان کی بڑی کامیابی ملی ہے۔

6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف پاکستان کی اپیل پر اکسڈ نے آسٹریلوی اور چلی کی کمپنیوں کو جرمانے کی ادائیگی پر عمل درآمد روکنے کا مستقل حکم امتناع جاری کر دیا۔

اکسیڈ ٹریبونل نےجولائی 2019 میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اور پاکستان کو 6 ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق ریکوڈک معاملے پر پاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے مزید کہا کہ پاکستان نے 2019 میں 6 ارب ڈالر جرمانہ کالعدم قرار دلانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔

اکسیڈ نے پاکستان کی درخواست پر 6 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی روکنے کا عبوری حکم امتناع دیا تھا۔

تازہ ترین