آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیویارک میں جاری آن لائن فیشن ویک اختتام پذیر

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک میں آن لائن فیشن ویک ہو ا، اس فیشن ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فیشن ڈیزائنرزنے اپنے گھروں سے کلیکشن آن لائن پیش کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز نے بھی فیشن شو کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا سہارا لے لیا۔یاد رہے کہ مارک بیجلی Badgley اور جیمز مسچکاMischka نے نیویارک کے علاقے ویسٹبری میں واقع باغ کی کھلی فضاؤں میں ماڈلز کو شوٹ کیا۔اس حوالے سے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے خاتمے کو لوگ سیلیبریٹ کرنا چاہیں گے اسی لیے وہ اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ صورتحال نارمل ہونے اور ریمپ پر شوز منعقد کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ نیویارک فیشن ویک کا گزشتہ روز اختتام ہوا۔

دل لگی سے مزید