• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چوتھے روز بھی آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی، چوتھے روز بھی آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چوتھےروز جمعرات کو بھی آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ دن اور رات جاری رہنے والی بجلی کی بندش نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ دن میں با ر بار کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر رہتا ہے جبکہ رات کو بند رہنے والی بجلی سے گرم موسم کے باعث وہ نیند پوری نہیں کر پاتے۔ فیڈرل بی ایریا ،پاک کالونی ،میٹروول سائٹ،اورنگی ٹاون،قصبہ کالونی،نیازی کالونی،شادمان ٹاون، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لانڈھی، کورنگی، کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شیرشاہ، ملیر، گڈاپ سمیت دیگر علاقوں سے تین سے دس گھنٹے تک مجموعی طور پر بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں ۔

چند دنوں سے شہر میں ہونے والی لوڈشیڈنگ سے شہری بہت زیادہ پریشان دکھائی دئے ان کا کہناتھا کہ بجلی کی معمول کے مطابق سپلائی کے الیکٹرک کی زمہ داری ہےصارفین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کراچی کے شہریوں کے ساتھ کے الیکٹرک کے اس سلوک کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین